شمالی کوریا اشتعال انگیز سرگرمیوں سے باز رہے ،امریکہ

Leon Panetta

Leon Panetta

برازیل : (جیو ڈیسک) امریکہ نے شمالی کوریا کو اشتعال انگیز سرگرمیوں سے باز رہنے کی تنبہیہ کی ہے۔امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے دورہ برازیل کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں شمالی کوریا کے ممکنہ تیسرے جوہری تجربے کی افواہوں کے حوالے سے کہا کہ ہم شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی اشتعال انگیز کارروائی سے گریز کرے جوکہ خطے کے عدم استحکام کا باعث ہو۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی شمالی کوریا پر زور دیتا ہوں کہ جوہری تجربے سمیت کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہے کیونکہ اس سے خطے کا امن تباہ ہوگا۔