عبدالہادی کے مقدمے پر نظرثانی کی جائے،بان کی مون

Ban Ki moon

Ban Ki moon

بحرین : (جیو ڈیسک) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے بحرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خلیجی ریاستوں کے حکام پر زور دیا ہے کہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن عبدالہادی الخواجہ کے معاملے کا حل نکالاجائے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن عبدالہادی الخواجہ کو ایک فوجی عدالت نے مبینہ دہشت گردی کے الزامات پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عبدالہادی گزشتہ 11 ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس پر عالمی رہنما تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بان کی مون نے بحرینی حکام پر زور دیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عبدالہادی کے مقدمے پر نظرثانی کی جائے اور اس کا حل نکالا جائے۔