سرکوزی پر انتہا پسند قومی محاذ سے اتحاد کے لئے دباؤ میں اضافہ

sarkozy

sarkozy

فرانس : (جیو ڈیسک) فرانس کے صدر نکولس سرکوزی صدارتی انتخاب نیشنل فرنٹ کے ووٹوں سے جیتنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ سرکوزی کے حمایتیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ صدر کی یونین فار پاپولرموومنٹ پارٹی جون میں پارلیمانی انتخابات سے قبل میریلین لی پین کے دائیں بازو کے انتہا پسند قومی محاذ سے اتحاد کرلے۔ اس رائے کا اظہار انتخابی سروے کی رپورٹ میں کیا گیا۔

صدر سرکوزی اور کنزرویٹو یونین فار پاپولر موومنٹ کے دیگر رہنماؤں نے ایسے کسی معاہدے کو خارج ازامکان قرار دیا ہے۔ وزیر خزانہ فرانکوئس بیروئن نے کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے ساتھ کبھی کوئی معاہدہ ہوا ہے اور نہ آئندہ کوئی معاہدہ کیا جائے گا۔ لی پین نے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں 17.9 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں ۔رائے عامہ کے جائزہ میں 64 فیصد یو ایم پی ووٹرز نے دائیں بازو کے اتحاد سے معاہدے کی حمایت کی ہے۔

نیشنل فرنٹ کے 59 ووٹرز نے بھی انتخابی معاہدے کی حمایت کی ہے۔ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے سوشلسٹ فرانکوئس ہالینڈے اور سرکوزی 6 مئی کا صدارتی انتخاب نیشنل فرنٹ کے ووٹوں سے جیتنے کیلئے کوشاں ہیں۔