فوجی طاقت کے استعمال پر غور کرنا چاہیے

syria UN monitors

syria UN monitors

فرانس : (جیو ڈیسک) فرانس نے کہا ہے کہ شام میں اقوام متحدہ کی سربراہی میں امن منصوبہ ناکام ہوتا ہے تو اس صورت میں سلامتی کونسل کو وہاں فوجی طاقت کے استعمال پر غور کرنا چاہیے۔ فرانس کے وزیر خارجہ ایلن یوپ کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت کو ہمیں للکارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر شام میں اقوام متحدہ کے مزید تین سو مبصرین کو تعینات کیا جانا چاہیے۔

فرنسیسی وزیر خارجہ کے بقول ہمیں شق سات کی قرارداد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے تاکہ وہاں جاری المیے کو روکا جا سکے، شق سات فوج کی مدد سے کارروائی کی اجازت ہو گی۔ تاہم چین اور روس کی جانب سے خدشہ ہے کہ وہ اس طرح کی کسی قرارداد کو ویٹو یا مسترد کر دیں گے کیونکہ وہ اس سے پہلے شام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی کوششوں کو روک چکے ہیں۔