شہباز تاثیر کی بازیابی کیلئے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی

lahore

lahore

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو اڑتالیس سے زائد گھنٹے گذرنیکے باوجود بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکاہے۔ شہباز تا ثیر دو دن پہلے گلبر گ کے علا قے سے آفس جا تے ہو ئے اغوا کئے گئے تھے۔جس کے بعد ان کے اغوا کے شک میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔جس میں سے دو افراد کو چھا ن بین کرنے کے بعدکل ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔
شہباز تاثیر کے گھر کے دو ملازمین کو آج حراست میں لیا گیا جنھیں بھی چھان بین کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ لاہور کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ گذشتہ رات سے 300 کے قریب نا قے بھی لگا ئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کے مسلم لیگ ق کے رہنما پر ویز الہی اور گو رنر پنجاب لطیف کھو سہ شہبا ز تا ثیر کی با زیا بی کیحوالیسے ان کے اہل خانہ سے ملا قات کرچکے ہیں جبکہ وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کا آج ان کے اہل خانہ سے ملا قات کا امکان ہے۔