شہباز کے پاس حکمرانی کا حق نہیں رہا، چوہدری پرویز الہی

Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi

گجرات : (جیو ڈیسک) نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ڈکیتیاں پڑرہی ہیں۔۔امن وامان کی ابترصورتحال میں وزیر اعلی پنجاب کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔ گجرات میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے پاس غریبوں کی بھلائی کا کوئی منصوبہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بدترین انتظامی اور معاشی بحران ہے، فرد واحد کے پاس تمام اختیارات کی وجہ سے تمام محکمے تنزلی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں ، اسپتالوں میں لوگ تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں۔ ادویات بھی نہیں مل رہیں۔۔انہوں نیکہاکہ حکومت پنجاب اپنی انا کی وجہ سے کوئی مسئلہ حل نہیں کررہی ۔