متحدہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،فاروق ستار

farooq sattar

farooq sattar

کراچی : (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ غیر روایتی جماعت ہے ۔یہی جماعت ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کہی۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رمضان المبارک میں زکوة و فطرہ کی وصولی کے سلسلے میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو کوئی ہلکانہ لے۔۔ ۔ پنسٹھ سالوں سے جمہوری اور فلاحی ریاست کے قیام کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا جاتارہاہے۔ مثبت اور دیرپا تبدیلی صرف متحدہ ہی لاسکتی ہے۔

فاروق ستار نے کہاکہ فلاحی ریاست بننے تک پاکستان جمہوری ریاست نہیں بن سکتا ۔ معاشرے میں زکوت و فطرے کا ماڈل قائم کرنا ہوگا۔ مصطفی کمال اور وسیم آفتاب کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی زندگی کا مقصد خدمت خلق اور ایم کیو ایم فرسودہ نظام کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں کاکہنا تھاکہ فطرے کے نام پر بھتے کون لیتا ہے سب واضح ہو گیا ہے،ملک سے سفارشی کلچر،،اغیار کی محتاجی اور چیلنجز کے لیے ایک اصلاحتی ایجنڈے تشکیل دینا ہوگا۔