حکم عدولی پر کاروائی ہوگی، عدالتی انتباہ

lahore high court

lahore high court

لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے قرار دیا ہے ینگ ڈاکٹرز یا پنجاب حکومت میں سے جس نے بھی عدالتی فیصلہ پر عمل نہ کیا تو وہ کارروائی کیلیے تیار رہے۔ ہڑتال کیس کی سماعت کے دوران ینگ ڈاکٹرز کے وکیل نے بتایا عدالتی حکم کے باوجود پنجاب حکومت نے ابھی تک ینگ ڈاکٹرز کی برطرفی اور شوکازنوٹس واپس نہیں لیے جس سے ڈاکٹرز خوفزدہ ہیں۔

صوبائی حکومت کے وکیل نے بتایا فیصلہ پرمن عن عمل کیا گیا۔ الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے قتل کیس میں گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کیلیے بھی درخواست دی جس کی سماعت آج ہوگی۔ ان ڈاکٹرز کو آج ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔ دوسری جانب متوفی فہد کے والد کا کہنا ہے اس کے بیٹے کو ڈاکٹرز نے بے دردی سے قتل کیا انصاف کیلیے ہر سطح پر جاؤں گا۔