فخرالدین جی ابراہیم نئے الیکشن کمشنر مقرر ہوں گے

Fakhruddin GI brahim

Fakhruddin GI brahim

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس ریٹائڑد فخرالدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ہوا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تجویز کئے گئے نام پر حکومت اور اپوزیش کی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔
قائم مقام الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس شاکر اللہ جان اس وقت ایکشن کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر ہوں گے۔