شہریوں کے تحفظ میں حکومت ناکام ہوگئی، چیف جسٹس

chife juftice

chife juftice

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے وفاقی و صوبائی حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ کراچی میں ججزکیلئے کام کرنے کے حوالے سے حالات سازگار نہیں۔
کراچی میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا وکلا کی ٹارگٹ کلنگ پر انتظامیہ صحیح طور پرکارروائی نہیں کرتی۔ انھوں نے کہا وکیلوں کی ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اجلاس بلائیں جس میں انتظامیہ افسران سے باز پرس کی جائے۔ انہوں نے کہا عدلتی عملے سے گزارش ہے ہڑتال ختم کردیں ان کے مسائل جلد حل کرلئے جائیں گے۔