شہنشاہ غزل مہدی حسن کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Mehdi Hassan

Mehdi Hassan

کراچی : (جیو ڈیسک)شہنشاہ غزل مہدی حسن 85 سال کی عمر میں کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ انہیں پھیپھڑوں اور سینے کی مختلف بیماریاں تھیں۔بر صغیر پاک وہند میں مہدی حسن کا نام اور ان کی آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ بھارتی راجھستان کے ایک موسیقار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسمائیل خان سے حاصل کی جو کلاسیکل موسیقار تھے۔

مہدی حسن نے کلاسیکی موسیقی میں اپنے آپ کو متعارف کروایا، جب آٹھ سال کے تھے۔اور پچپن سے ہی گلوکاری کے اسرار و رموز سے آشنا ہیں مگر اس سفر کا باقاعدہ آغاز 1952 میں ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹوڈیو سے ہوا اس وقت سے لیکرآج تک وہ پچیس ہزار سے زیادہ فلمی غیر فلمی گیت اور غزلیں گا چکے ہیں۔ گویا سر کے سفر کی داستان کئی دہائیوں پر محیط ہے۔