شیخ محمد افضل ، عامر پیرزادہ، محمد علیم الر حمن اور دیگر نے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں کورنگی سے نکلنے والے تمام جلوسوں میں شرکت کی

کراچی حق پر ست صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل ، حق پر ست رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیرزادہ، محمد علیم الر حمن ، ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان اور کورنگی کے دیگر افسران کے ہمراہ نے جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں کورنگی سے نکلنے والے تمام جلوسوں میں شرکت ٹائون انتظامیہ اور متحدہ قومی موو منٹ کی جانب سے لگائے گئے۔

کیمپوں کو بھی دورہ کیا اور جلوس کے شرکاء کو ٹھندا پانی اور شربت پلایا صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل نے کہا کہ ماہ ربیع الاول اس عظیم ہستی کا ماہ ولادت ہے جسے خالق کائنات نے تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا انہوں نے کہا کہ سرکار دوعالم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر کاربند ہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی اطاعت ، پیروی ہماری زندگی کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے اور بنی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ظالم کے آگے ڈٹ جانے اور مظلوموں کی داد رسی کا درس دیتی ہے حق پر ست رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا بابرکت اور پر نور مہینہ ہر مسلمان مر د اور عورت کی زندگی میں روحانی خوشیاں ارادوں کی پختگی ، تمنائوں کی تکمیل ، دعائوں کی ان گنت اور لازوال رحمتیں اور بر کتیں لے کر جلوہ گر ہوتا ہے۔

یہ وہ پاک مقدس مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کا ابدی پیغام لیکر اس دنیا میں تشریف لائیحق پر ست رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الر حمن نے کہا کہ آج کا دن ہم تمام مسلمانوں کیلئے انتہاہی خوشی اور مسرت کا دن ہے جس میں ہمارے پروردگار نے ہماری رہنمائی اور نجات کیلئے نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی شکل میں عالم اسلام کا تحفہ پیچ کای اب ہماری ذمہ داری ہے۔

کہ قرآب و سنت پر عمل پیرا ہو کر زندگی کو بہتر انداز میں گزاریں آج کے تمام اجتماعات انتہاہی روح پرور ہیں اور ان اجتماعات میں عوام کی والہانہ شرکت اپنے نبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے محبت کا پتہ دیتی ہے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ آپصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد کے بعد دنیا سے جہالت ، گمرائی اور ظلم وستم کا خاتمہ ہو انبی مہربان صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کیلئے نجات دہندہ بن کر تشریف لائے آپ کی سیرت مبارک ہدایت و رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔

اسواء حسنہ انسانیت کیلئے لائق تقلید نمونہ ہے لہذا ہمیں چاہیے کے ہم عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ حضور اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر بھی عمل پیرا ہوں حق پر ست صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل ،حق پر ست رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیر زادہ ،محمد علیم الر حمن نے کہا کہ کورنگی ٹائون انتظامیہ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا یا ہے تا کہ عاشقان رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم 12 ربیع الاول کو بہتر انداز میں بنا سکیں۔

Korangi Town

Korangi Town