شیخ محمد افضل نے محمد سمیع خان کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں بر آمد ہونے والے عزا درارن حسین کے جلوس میں شرکت کی

کراچی : صوبائی وزیر شیخ محمد افضل (خالد عمر) نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن اور ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں بر آمد ہونے والے عزا درارن حسین کے جلوس میں شرکت کی یہ جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ہو تا ہوا دربار زینبیہ کورنگی نمبر 2 پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پرصوبائی وزیر شیخ محمد افضل (خالد عمر) نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہمیشہ سے حق پر ست نمائندوں کو یہ ہدایت رہی ہے کہ عوام کو ایک دوسرے کے احترام اور پیار کا درس دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک کی ہدایت پر حق پر ست نمائندوں سمیت ذمہ دارن ، و کارکنان نے محرم الحرام کے موقع پر مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام ، عزادار تنظیموں کے نمائندوں سے نہ صرف ملاقاتیں کی بلکہ عملی طور پر اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جاکر ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ آپس میں بھائی چارے اور محبت و اخوت کو فروغ دینے کی بھی درخواست کی ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن نے کہا کہ محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فرو غ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے محرم کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنھہ نے اقوام عالم اور انسانوں کا ظلم اور جبر کے سامنے سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ بخشا ظالم کے خلاف علم جہاد بلند کیا۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنھہ نے جرات اور حوصلہ کی لازوال مثال پیش کی ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی ہمیشہ حق اور سچ کا سا تھ دیں محرم الحرام ہمیں صبر و استعقامت کا درس دیتا ہے کہ جلوس کے منتظمین نے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے امن وامان اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کی عملی جدوجہد کی تعریف کی او ر ٹاؤن انتظامیہ کا امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کی گذر گاہوں پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پرشکریہ ادا کیا ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے منتظمین عزاداروں پر زور دیا کہ جلوس اور مجالس عزاء کے دوران مشکوک اور شر پسند عناصر اور سازشیں کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اگر کوئی مشکوک فرد نظر آئے تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے ذمہ دران کو آگاہ کریں ۔