صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت میں دو قومی نظریے کی حفاظت کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی : مولانا محمد اکبر نقش بندی

گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت میں دو قومی نظریے کی حفاظت اور اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،جمہوریت کے نام پر اسلامی حدود کی
پامالی کسی صورت برداشت نہیں،آئین کی شق 62-63 کی روح کے مطابق امیدواروں کا چنائو نظام مصطفےٰ کے نفاذ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں جلسوں،کانفرنسوں، ریلیوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد شہدائے کشمیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور آزادی کشمیر و فلسطین اور پاکستان کی سالمیت و استحکام کیلئے دعائیں کی جائیں گی،کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے عالم اسلام متحد ہو جائے،کارگل کا شور بے وقت کی راگنی اور مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد عثمانیہ میں سنی اتحاد کونسل کی رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،مفتی غلام نبی جماعتی،مفتی محمد حسین صدیقی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیر عمار سعید سلیمانی.

مفتی محمد سعید رضوی،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،حافظ محمد رفیق رضوی،علامہ نواز بشیر جلالی،میاں انیس الرحمان نقشبندی،مولانا نصیر احمد نقشبندی،مولانا عبدالمجید کیلانی،حافظ آصف علی اویسی،حافظ محمد سعید زین،مولانا محمد عارف چشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔