صاحبزادہ محمد رضا المصطفیٰ کیلانی کا ختم قل ادا کیا گیا

ڈنگہ(جی پی آئی) ممتاز عالم دین راہنما جمعیت علمائے پاکستان صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کا ختم قل گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ میں ادا کی گئی۔ ختم قل سے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر کراچی مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اویس نورانی کراچی پیر سید عرفان مشہدی ( انگلینڈ ) نے ٹیلیفونک عالمی تنظیم اہلسنت پاکستان کے امیر پیر محمد افضل قادری مفتی جمیل احمد صدیقی صاحبزادہ عبدالصمد عابد حاصلانوالہ شریف صاحبزادہ محمد عطاء المصطفیٰ ( ناروے ) قاری احمد رضا سیالوی ( کراچی ) میاں محمد عمران ایڈووکیٹ مولانا ریاض احمد جلالی مولانا محمد الیاس نقشبندی سمیت دیگر علمائے کرام نے اجتماع ختم قل سے خطاب کیا۔

مقررین نے صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت و تحسین پیش کیا ۔ ممتاز روحانی شخصیت پیر سید عظمت علی شاہ المعروف چن پیر سرکار آستانہ کیلیانوالہ شریف نے دعا کرائی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کے صاحبزادے صاحبزادہمحمد قدیس المصطفیٰ کی پیر سید عظمت علی شاہ اور پیر محمد نوید الحسن مشہدی بھکھی شریف نے دستار بندی کی اور انہیں جانشین مقرر کیا۔

ختم قل کے بڑے اجتماع میں مفتی عبدالطیف لاہور پیر سید تنویر حسین شاہ لاہور صاحبزادہ فیض الامین قاری لیاقت علی کیلانی گجرات حکیم افتخار نورانی گجرات غازی ثاقب شکیل جلالی چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ محمد شریف چشتی حاجی فاضل بٹ حاجی شاہد محمود بٹ میاں ممتاز حسین حکیم افضل قادری ڈاکٹر غلام عباس قادری صوفی خالد عطاری قاری اعجاز احمد جلالی قاری محمد یعقوب داتار حاجی یونس ڈھنڈالہ حکیم عبدالجبار ڈاکٹر محمد الیاس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔