چوہدری حاجی احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

کھاریاں (جی پی آئی) رہنما مسلم لیگ (ن) و چیئر مین زراعت کمیٹی ضلع گجرات ڈاکٹر علی احمد طاہر اور چوہدری حاجی احمد ( انگلینڈ ) کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گائوں موضع شیخا طاہر ڈنگہ روڈ کھاریاں میں دن 2 بجے ادا کی جائیگی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کارکن اور سیاسی سماجی شخصیات کثیر تعداد میں شرکت کرینگی۔