چوہدری ارشد علی بیگہ نے گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

کھاریاں (جی پی آئی) ” بیگہ ویلفیئر فائونڈیشن ” کے بانی سر پرست چوہدری ارشد علی بیگہ ( جرمنی ) نے گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب کے صدر محمد زمان احسن و ممبران کے اعزاز میں ” نور ریسٹورنٹ ” میں پروقار ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں صحافیوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نمایاں شرکاء میں کھاریاں پریس کلب کے پیٹرن انچیف ملک شبیر حسین اعوان ( ملک برادرز الیکٹرونکس ) جنرل سیکرٹری سید تنویر نقوی چیف ایڈیٹر روزنامہ سات سمندر پار ” حاجی عبدالرئوف آفتاب احمد نذر میاں محمد صفدر ندیم گیلانی مرید حسین جعفری چوہدری یوسف سونو ( ناروے ) چوہدری شریف گوندل ( ناروے ) چوہدری ساجد بیگہ ( جرمنی ) چوہدری طارق شاکر خلیل شاہد نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ حکیم غلام شبر۔

حکیم سجاد اکرم اعجاز مرزا کلیم اللہ گیلانی طاہر رشید امجد حسین امجد محفوظ بٹ عبدالعزیز گوندل چوہدری ندیم منظور بیگہ چوہدری انیس لالہ موسیٰ ڈاکٹر اعجاز نصیرہ ملک طارق بیگہ میاں مخدوم گجرات صغیر احمد قمر گجرات چوہدری مجید گوندل ( ناروے ) و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر صدر زمان احسن نے چوہدری ارشد بیگہ کو کھاریاں پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ بھی دی۔