نوازش علی شیخ کو کامیاب بنائیں گے : سہیل نواز خان

لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ایک نڈر ،بے باک اور ایماندار قائد ہیں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کرپشن کرناتودور انہوں نے کرپشن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں ۔

ہم پی پی 112میں ان کی کامیابی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادیں گے اور ان کی قیادت میں نوجوان متحد ومضبوط ہیں اور بڑی محنت کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں اور عوام بھی ان سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نہ صرف پی پی 112میں بلکہ پورے ضلع گجرات میں پارٹی کے لیے بڑی محنت سے کا م کر رہے ہیں ۔اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی ان کی پارٹی خدمات سے مطمئن ہیں۔