صدر آصف علی زرداری کی فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ سے الیزے پیلس میں ملاقات

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

پیرس( زاہد مصطفی اعوان )صدر آصف علی زرداری کی فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ سے الیزے پیلس میں ملاقات کی۔ملاقات میں فرانس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیل کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ سے صدارتی محل الیزے پیلس میں ان سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری نے فرانسیسی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور فرانس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

فرانس پاکستان کا اچھا دوست ہے اورہم فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں ہے ، پاکستان اور فرانس کے درمیان تجا رت کا ڈیرھ ارب ڈالر ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر فرانسوا ہالینڈ کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور پاکستان سے اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔

فرانسوا ہالینڈ نے کہا کہ صدر زرداری سے افغان صورتحال اور ایٹمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی قدرکرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورفرانس منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے تعاون کرینگے۔ فرانس کے صدر ہالینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اوردفاعی شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔ فرانسیسی صدر ہالینڈ نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری سے ایٹمی معاملے پربھی بات چیت ہوئی ہے۔

صدر آصف علی زرداری کی فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ کے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور تکنیکی تعلیم کے وفاقی وزیر و قا ص شیخ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات ، باہمی تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت بھی کی گئی۔