صدر اوباما نوجوانوں سے خطاب کے دوران رو پڑے

 President Obama

President Obama

شکاگو (جیوڈیسک)دوبارہ منتخب ہونے والے امریکی صدر باراک حسین اوباما شکاگو میں خطاب کے دوران نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رو پڑے۔

امریکی صدر باراک اوباما کی آنکھوں سے اس وقت آنسو جاری ہو گئے جب وہ شکاگو میں اپنی انتخابی مہم کے لیے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔ اوباما نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوجوانوں کے کام پر فخر ہے اورانہوں نے جو کام کر دکھایا وہ قابل ستائش ہے۔