بھارت کیساتھ جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال جاری ہے: امریکہ

America with India

America with India

امریکہ(جیوڈیسک)امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سویلین جوہری معاہدے سے متعلقہ زیر التوا ایشوز پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوہری تعاون کے معاہدے پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے سے متعلقہ دیگر زیر التوا ایشوز جلد حل کرلئے جائینگے۔