صدر رجب طیب ایردوان کی بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ دوآرتے پاشیکو کے ساتھ ملاقات

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ دوآرتے پاشیکو کے ساتھ صدارتی سوشل کمپلیکس میں ملاقات کی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ میلود چاوش اولو نے بھی پاشیکو کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش الو نے کہا ہے کہ ہم نے انقرہ میں بین الاپارلیمانی یونین کے سربراہ دوآرتے پاشیکو کے ساتھ ملاقات کی۔ ہم بین الپارلیمانی ڈپلومیسی کو اہمیت دیتے ہیں، بین الپارلیمانی یونین کی غیر منّظم نقل مکانی سے متعلق کاروائیوں کے ساتھ بھی ہم تعاون کریں گے”۔

چاوش اولو سے قبل وزیر انصاف عبدالحمید گُل نے بھی بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ دوآرتے پاشیکو کے ساتھ ملاقات کی۔

دوآرتے نے کل ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ ، بین الپارلیمانی یونین ٹرکش گروپ کے سربراہ اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول سے اسمبلی ممبر راوزا کاواکجی خان اور بین الپارلیمانی یونین کے دیگر اراکین سے ملاقات کی تھی۔