صدر زرداری نے اپنی فہم و فراست سے تمام مسائل اور بحرانوں پر قابو پالیا ہے ، چوہدری مبشر اقبال

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر زرداری نے اپنی فہم و فراست سے تمام مسائل اور بحرانوں پر قابو پا لیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومتیں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کر رہی ہیں صدر زارداری کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے بھارت مذاکرات کی میز پر آیا ہے آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کو الیکشن میں کامیابی دلانے اور حکومت بنانے میں چوہدری محمد یاسین کا سب سے اہم رول ہے آزاد خطہ کے اندر تعمیر عترقی کا سب کریڈٹ وزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین کے سر پر ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چوہدری مبشر اقبال آف روحیلہ نے بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمدیاسین کی کوششوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایک سال کے اندر تعمیر وترقی کا جال بچھا دیاہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہوائی اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کیے ہیں اور تعمیر وترقی کے کام زمین پر نظر آ رہے ہیں میگا پراجیکٹ کے ثمرات عوام کو برائے راست ملنا شروع ہو گئے ہیں اپوزیشن کو پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی اور بے جا تنقید سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ راجہ فارو ق حیدر قومی سطح کے لیڈر ہیں لیکن ان کی تقریروں اور بیانات سے یہ محسوس نہیں ہو تا کہ وہ اتنے بڑے لیڈر ہیں راجہ فاروق حیدر گلی محلے کے لیڈربننے کی بجائے اپنی اصلاح کریں اور آزادکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب نہ کریں انہوں نے کہاکہ ہم چوہدری یاسین کیخلاف غلیظ اور گھٹیا زبان برداشت نہیں کرینگے ۔