کمیونٹی ایڈوکیسی ڈائیلاگ فورم ضلع بھمبر کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹرناصر اقبال منعقد ہوا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمیونٹی ایڈوکیسی ڈائیلاگ فورم ضلع بھمبر کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹرناصر اقبال منعقد ہوا اجلاس میں کمیونٹی ایڈوکیسی ڈائیلاگ فورم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ااجلاس میں ڈاکٹر محمدنعیم الزماں،لیڈی ڈاکٹر شاہینہ طفیل ،ڈاکٹر طارق شاکر ،DEOزنانہ محترمہ خالدہ پروین ،DEOمردانہ چوہدری محمداشرف ،ڈاکٹر ریاض احمدچوہدری غلام احمد ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اکرم ،شازیہ پروین ،جاوید اقبال ،ناصرہ بی بی ،شازیہ بٹ،نسیم اختر ،نازیہ پروین اور دیگر نے شرکت کی ۔