صدر زرداری نے پنجاب سے ن لیگ کا جنازہ نکال دیا۔ راجہ ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

پشاور : (جیو ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے 23 صوبائی وزارتیں اپنے پاس رکھنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ذہنی مریض قرار دے دیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں احسن طریقے سے اتحادی حکومت چلائی ہے جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے اپنے اتحادی کو باہر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف و ن مین شو چلا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت عمران خان سے خوف زدہ ہے اور نوجوانوں کو اپنی طرف لانے کے لیے ان میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ اس سکیم میں ڈیڑھ ارب روپے کا گھپلا ہو چکا ہے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے وزیراعظم کے حوالے سے کل جو بھی فیصلہ ہو گا پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اس کے بارے میں لائحہ عمل طے کریگی۔ انکا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری پنجاب میں جہاں گئے وہاں سے ن لیگ کا جنازہ نکل گیا۔