صدر زرداری کا حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کا وعدہ

zardari

zardari

اسلام آباد : امریکی اراکین کانگریس نے دعوی کیا ہے کہ صدر زرداری نے ان سے ملاقات کے دوران حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ صدر زرداری نے یہ وعدہ منگل کو مائیکل میک کال کی قیادت میں ملنے والے امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ امریکی رکن کانگریس نے ملاقات کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ صدرزرداری اپنے اس وعدے پرعمل بھی کراسکتے ہیں یا نہیں۔
میک کاول نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں واضح کردیا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان کو ضرور امداد فراہم کردی جائے گی کیوں کہ یہ معاملہ خطرے میں پڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا صدر زرداری نے امریکا سے امداد کے بجائے تجارت پر زور دیا تھا۔ صدر زرداری نے وفد کو بتایا کہ وہ امریکی امداد کو سراہتے ہیں، لیکن یہ امداد نہیں بلکہ تجارت ہے جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔ میک کاول کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کا وفد پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس کے سربراہوں سے بھی ملنا چاہتا تھا لیکن یہ ملاقات نہ ہو سکی۔