پڑھے لکھے لوگوں کا سامنے آنا انقلاب کی نوید ہے۔ الطاف

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے پڑھے لکھے لوگوں کا سامنے آنا انقلاب کی نوید ہے۔ امید ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے انقلاب کا راستہ نہیں روکیں گے۔ کراچی میں خدمت خلق فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ آج انقلاب کی گونج ملک کے چپے چپے سے آرہی ہے اور خواہش ہے کہ ایماندار اورمڈل کلاس کے لوگ سامنے آئیں۔ الطاف حسین نے عمران خان کے جلسے پرمبارک باد دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوانوں کے جمع ہونے پرجلتے نہیں بلکہ خوش ہوتے ہیں۔
الطاف حسین نے کہاکہ پرچم کوئی بھی ہو مقصد انقلاب ہے۔ نوجوان حقیقت پسندی اورمقصدیت کے فلسفے کو فروغ دئیں، اور انہیں امید ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے انقلاب لانے والوں پر لاٹھیاں اور گولیاں نہیں چلائیں گے۔ الطاف حسین نے تقریب میں آنے والوں کی تواضع گولا کباب سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ گولی نہیں گولا کباب کھلاتے ہیں۔ الطاف حسین نے تقریب کے شرکا کے پرزور اسرار پر حبیب جالب کی نظم کی پیروڈی سنائی۔ ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ امن قائم کرنے پر وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشکور ہیں۔ الطاف حسین نے خدمت خلق فاونڈیشن کوکھالیں دینے پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔