صدر زرداری کو دل کا عارضہ، اسپتال منتقل

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری کو دل کے عارضے کے باعث دبئی کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ صدر زرداری کے ہمراہ ان کی میڈیکل ٹیم بھی ہے  صدر وطن واپسی پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف زرداری کی صحت کی خرابی پر تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔ ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور کارکن صدر آصف زرداری کے لیے دعا گو ہیں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی صدر آصف زرداری کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اوران کی مشکلات آسان کرے۔ الطاف حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صدرکی صحتیابی کیلئے ہرنماز میں دعا کریں۔