لاہور میں بارش : کوئٹہ میں سرد ہوائیں، سردی میں اضافہ

weather

weather

لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک گر گیا ہے۔
لاہور میں موسم سرما کے آغاز سے ہی خشک سردی پڑرہی تھی جس کی وجہ سے شہری مختلف موسمی بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے تاہم موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سردی بھی مزید بڑھ گئی۔ دوسری جانب بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم اچانک سرد ہوگیا ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تین درجے گرگیا۔ زیارت ،قلات اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی سات درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں نواں کلی، جناح ٹاؤن، پشتون باغ، سریاب اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات ڈویژنز میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔