صدر زرداری کو شرجیل میمن نے استعفیٰ پیش کر دیا

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

اسلام آباد : سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے جمعہ کی رات صدر زرداری سے ملاقات کی اور اپنا استعفی صدر کو پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی ہی انکا استعفی منظور کریں گئے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جمعہ کی رات ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ صدر زرداری نے وضاحت کے لیے انہیں اسلام آباد طلب کیا تھا۔
شرجیل میمن نے ذوالفقار مرزا کے ساتھ لندن جانے پر پارٹی کو پیش آنے والی شرمندگی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر صدر کو اپنا وزارت سے استعفی بھی پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی ہی انکا استعفی منظور کریں گئے۔