صدر سیاسی جماعت نہیں پرائیوٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمن ہیں : وکیل وفاق

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) صدر کے دو عہدوں کے متعلق توہین عدالت کیس میں وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو تحریری یقین دہانی کروائی ہے کہ ایوان صدر میں کسی قسم کی سیاسی سر گرمیاں نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے حوالے سے کوئی سیاسی اجلاس ہو گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں صدر کے دو عہدوں کے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہ ایوان صدر میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔ صدر جس پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں وہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں۔ اس جماعت کو پرائیوٹ ایسوسی ایشن کہنا ہی مناسب ہے۔

حکمران پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر امین فہیم اور سیکرٹری راجہ پرویز اشرف ہیں اس لیے صدر پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ہے اسے خارج کیا جائے۔ جسٹس ناصر سعید نے قرار دیا کہ ہم پیپلز پارٹی کے خلاف نہیں ہیں آپ ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں کہ عدالت پیپلز پارٹی کے خلاف فیصلہ دے گی۔ جسٹس ناصر سعید شیخ نے کہا کہ ایوان صدر میں صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ کسی جماعت کی سیاسی سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیے۔