صدر سے آج پارٹی رہنما ملاقاتیں کریں گے

zardari meeting

zardari meeting

صدر آصف علی زرداری کے وطن واپس پہنچنے کے بعد ترجمان بلاول ہاؤس اعجاز درانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آج پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق صدر چند دن کراچی میں گزارنے کے بعد اسلام آباد جائیں گے۔ صدر زرداری ستائیس دسمبر کو لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے ترجمان بلاول ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر ہشاش بشاش ہیں اور آج سے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر سے آج گورنر اور وزیراعلی سندھ کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔