صدر سے چاروں گورنروں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

Zardari

Zardari

کراچی : (جیو ڈیسک) صدر زرداری سے چاروں صوبائی گورنروں اور اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ملا قات کی ۔ ملاقاتوں میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈونرز پاکستان کو مستقل امداد فراہم نہیں کر سکتے،بیرونی امداد پر انحصارکے بجائے وسائل کو بڑھانا ہوگا۔ ریڈ کراس کے لیے صوبائی گورنرز فنڈز جاری کریں۔ بلاول ہاؤس کراچی میں صدر سے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قانون سازی،دوہری شہریت ، ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

صدر زرداری سے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی ، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ، گورنر خیبر پختون خوا مسعود کوثر، سندھ کے قائم مقام گورنر نثار احمد کھوڑو اور گلگت بلتستان کے گورنر پیر کرم علی شاہ نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی کاموں اور امن وامان کی صورتحال سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زردای نے بلوچستان کے مخدوش حالات پر اظہارتشویش کرتے ہوئے بلوچ عوام کی محرومیوں کو دور کرنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ صدرزرداری کی زیرصدارت ہلال احمر کی جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں صدرزرداری نے چاروں صوبائی گورنرز سے ہلال احمر کی صوبائی آرگنائزرز کا حلف اور سیلاب اور ممکنہ بارشوں کے نقصانات سے بچا اور ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا۔

چاروں صوبائی گورنرز سے ملاقات میں صدرزرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر شہید کی قربانیوں سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے، عوامی خدمت کا سفرآئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر صد زرداری نے ہلال احمر کی بورڈ آف گورنر میں چھ ممبران کے اضافے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر صدرکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی امداد نہیں آرہی ۔ ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کے لیے اضافی فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ رفاحی و فلاحی کام نہ رک سکیں۔