صدر نیٹو سپلائی کھولنے شکاگو نہیں آئے تھے۔ فرحت اللہ بابر

farhatullah babar

farhatullah babar

پاکستان : (جیو ڈیسک) صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری نیٹو سپلائی کھولنے کیلئے شکاگو نہیں آئے تھے اور نیٹو کانفرنس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے، جبکہ شیری رحمان کہتی ہیں کہ پاکستان سلالہ حملے پر امریکا سے معافی کے مطالبے پر قائم ہے۔

شکاگو میں شیری رحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ صدرزرداری نے عالمی برادری پر واضح کر دیا کہ وہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے پابند ہیں۔ صدرزرداری نیٹو سپلائی کھولنے کیلئے کیلئے شکاگو نہیں آئے تھے اور نیٹو کانفرنس سے یہ بات ثابت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوباما نے بھی تسلیم کیا ہے کہ گذشتہ دس سال کی نسبت تعلقات میں تنا آیا ہے تاہم انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ بھارت سیبہترتجارتی تعلقات کے لئے مسلم لیگ ن بھی حکومت کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سلالہ واقعے پر امریکا سے معافی کے مطالبے پر اب بھی قائم ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے کئی ماہ سے نیٹو سپلائی بند کی ہوئی ہے تاہم اس کی بحالی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔