صنعا : فوجی پریڈ کے دوران خودکش حملہ، چھیانوے افراد ہلاک

yemen blast

yemen blast

صنعا 🙁 جیو ڈیسک)صنعا میں فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران خود کش حملے میں چھیانوے افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آ ور فو جی وردی پہنا ہوا تھا اور اس نے یمن کے بائیسویں قومی دن کے سلسلے میں پریڈ کی ریہرسل کرنے والے فوجیوں کے درمیان خودکو دھماکے سے اڑ لیا۔

خود کش حملہ صدارتی محل کے قریب السبین اسکوائر پر کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا۔