ضلعی انتظامیہ نے دریائے چناب کے پل پر کنٹینرز کھڑے کر کے اسے بلاک نہیں کیا ،ڈی سی او گجرات نوازش علی

گجرات(محمدبلال احمد بٹ) ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے دریائے چناب کے پل پر کنٹینرز کھڑے کر کے اسے بلاک نہیں کیا بلکہ جی ٹی روڈ پر دن بھر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام اور مارچ کے شرکاء کی سکیورٹی یقینی بنانا ہے جس کے لئے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے۔