ضلع بھر میں ہلکی بوندہ باندی کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا

گجرات(جی پی آئی)ضلع بھر میں ہلکی بوندہ باندی کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، جہاں پر موسم میں تبدیلی آئی ہے وہاں پر بیماریوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور خشک میوہ جات کی فروخت اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہوا ، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں از خود اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بازاروں میں گرم ملبوسات خریدنے والوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ہے۔

بارش ہونے کی وجہ سے کسانوں کے چہرے بھی کھل گئے ہیں جہاں پر عام آدمی بارش کی وجہ سے خوش ہے وہاں پر ٹی ایم اے حکام کی لاپرواہی بھی قابل  ذکر ہے، شہر بھر میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے  اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔