ضلع بھمبر میں آزاد بکڈپو آفاق کی جعلی کتب فروخت کر کرہا ہے : شفقت عباسی

بھمبر : ضلع بھمبر میں آزاد بکڈپو آفاق کی جعلی کتب فروخت کر کرہا ہے جس سے آفاق کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے اور ادارہ کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے آزاد بکڈپو بھمبر میں جعلی کتب فروخت کرنے کا ذمہ دار ہے سماہنی ،برنالہ اور بھمبر کے کتب فروشوں کو آزاد بکڈپو نے جعلی کتب مہیا کی ہیں 10دن گزرنے کے باوجود ہماری درخواست پر کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی ایس پی بھمبر جعل سازوں کیخلاف  ///1914کاپی رائیٹ ایکٹ  کے تحت پر چہ درج کرنے کا حکم دیں ان خیالات کااظہار ایسوی ایشن فار اکیڈ مک کوالٹی آفاق کے ریجنل مینجر شفقت عباسی ،علاقائی انچارج محمد گلزار انصاری ،پبلشنگ آفیسر محمد راشد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ آفاق ایک ملک گیر پبلشنگ ادارہ ہے جو پاکستان اور آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کی اسلامی معیاری درسی کتب مہیا کر رہا ہے آفاق ایک غیر منعفت بخش ادارہ ہے ہمیں دوہفتے قبل اطلاع ملی تھی کہ سماہنی ،برنالہ اور بھمبر میں آفاق کی جعلی کتب چھاپ کر مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ہم نے تینوں تحصیلوں میں دورہ کر کے مختلف کتب فروشوں سے ثبوت حاصل کیے ہیں ان تمام بکڈپو کو آزاد بکڈپو بھمبر کی طرف سے جعلی کتب سپلائی کی جارہی ہیں جو کاپی رائٹ ایکٹ 1914کی خلاف ورزی ہے ہم نے دس روز قبل تھانہ پولیس بھمبر میں درخواست دی تھی لیکن ابھی تک پر چہ درج نہیں کیا گیا ایس پی بھمبر جعلی کتب کی فروخت پر آزاد بکڈپو کے مالک شیخ فیصل کیخلاف پر چہ درج کرنے کا حکم دیں اس موقع پر ضلع بھمبر کے ڈسٹری بیوٹر غلام رسول رحمانی نے بتایا کہ وہ ضلع بھمبر میں آفاق کی کتب بیچنے کے واحد مجاز اور بے اختیار ہیں جبکہ شیخ فیصل جعلی کتب فروخت کر رہا ہے جس سے آفاق کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور غیر معیار ی کتب کی وجہ سے آفاق کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے صحافیوں نے جب ایس پی بھمبر کامران علی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر قانون کیمطابق کاروائی ہو گی ۔