ضلع کچہری میں 18ستمبر کے واقعہ کی انکوائری تیسرے روز بھی جاری رہی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کچہری میں 18ستمبر کے واقعہ کی انکوائری تیسرے روز بھی جاری رہی مجسٹریٹ صاحبان ،پولیس آفیسران ، مسلم لیگ نون کے راہنماؤں اورڈاکٹر کے بیانات قلمبند ۔تفصیلات کیمطابق 18ستمبر کو ضلعی کچہری میں ہونے والے واقعہ کی انکوائری تیسرے روز بھی جاری رہی انکوائری کمیشن کے سربراہ DIGمیرپو رریجن طاہر محمود قریشی نے مجسٹریٹ صاحبا ن ،پولیس آفیسران،پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اور مسلم لیگ نون کے راہنماؤں کے بیانات قلم بند کیے ۔