ضمنی الیکشن کے حوالے سے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا اور ملک محمد حنیف اعوان کی حمایت میں اکٹھ کا اہتمام کیا گیا

کوٹلہ (ارب علی خان )یونین کونسل لنگڑیال کے گائوں منڈاہڑ میں چوہدری شہزاد عباس (ایم ڈی مرحبا سویٹس اینڈ بیکرز کوٹلہ)کی رہائش گاہ پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا اور ملک محمد حنیف اعوان کی حمایت میں اکٹھ کا اہتمام کیا گیا۔اکٹھ سے خطاب سے کرتے ہوئے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے کہا ملک پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ،اس وقت ملک کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف کی صورت میں موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں برادری ازم کو ختم کر کے مسلم لیگ (ن)کو کامیاب کروائیں۔چوہدری رضا علی متہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میںآپ نے اپنی رائے دینی ہے کہ آپ میاں محمد نواز شریف کو پسند کرتے ہیں یا پاکستان پیپلز پارٹی کے نعرہ غریب مکائومہم میں شامل ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے آپ کو کیا دیا ۔مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،بے روز گاری اس کے سوا کیا دیا ہے اس کرپٹ ٹولے نے آپ کو ۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں ۔جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روز گار ہو چکے ہیں۔نصیر احمد خاں منڈاہڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب سے منڈاہڑ گائوں بنا ہے پچھلے 20سالوں سے کسی MNAیاMPAنے اس طرف توجہ نہیں دی۔

آپ جس روڈ کو ہاضمہ روڈ کے نام سے یاد کرتے تھے چوہدری عابد رضا نے اس کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ سے سڑک اور پل تعمیر کروائے ہیں جو ان کی عوامی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صرف منڈاہڑ میں سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے 35لاکھ روپے کی گرانٹ دی ہے ۔جس سے آپ کی گلیاں اور نالیاں تعمیر ہو چکی ہیں۔اس موقع پر چوہدری شفیق کتوار ،چوہدری محمد نواز،چوہدری عامر شفیق،چوہدری محمد لطیف،چوہدری بابر لطیف،چوہدری اشتیاق بھدر،چوہدری محمد یونس نمبردار،چوہدری محمد لطیف مہر،چوہدری فضل کریم مہر،چوہدری روڑہ خاں،ٹھیکیدار رفیق مہر،چوہدری احسان اللہ،چوہدری ارشد،صداقت حسین،اظہر حسین ،اختر عزیز،رفاقت حسین، چوہدری ارشد ملنگ سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

Chaudhry Tanvir Ahmed Chaudhry Raza Ali

Chaudhry Tanvir Ahmed Chaudhry Raza Ali