یونین کونسل آچھ کے گائوں عموآنہ میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں عظیم الشان جلسہ عام

کوٹلہ (ارب علی خان )یونین کونسل آچھ کے گائوں عموآنہ میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں عظیم الشان جلسہ عام ،جلسہ کا اہتمام سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد انور،چوہدری مظہر اقبال اور چوہدری ناظم جاوید نے کیا ۔جلسہ گاہ پہنچنے پر مہمانوںکا پر تپاک استقبال کیا گیا منوں پھولوںکی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔عموانہ کی فضا مسلم لیگ ن زندہ باد کے فلک شگاف نعروںسے گونج اٹھی۔

جلسہ میں سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ،سابقہ ایم این اے ملک جمیل اعوان،سید نور الحسن شاہ،سابقہ ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی بھدر،چوہدری مظہر اقبال فتحپور،ملک عبدالخالق اعوان آرگنائزر مسلم لیگ ن امریکا،چوہدری عباس ککرالی،ملک نذیر پنڈی اعوان سابقہ کونسلر،سائیں سرورکڈھالہ سمیت یونین کونسل آچھ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔