ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کے ملک محمد حنیف اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب

کوٹلہ (ارب علی خان)حلقہ NA-107گجرات 4 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک محمد حنیف اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔پورا دن پولنگ پر امن طریقے سے جاری رہی اور ٹرن آوٹ بھی کافی اچھا تھا اس حلقہ میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز بھی تعینات تھی اور کسی بھی جگہہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر حلقہ کی عوام جوق در جوق جمع ہونے لگے اور ڈیرہ پر ایک جشن کا سماں تھا ڈیرہ پر آتش بازی کا زبر دست مظاہرہ کیا گیا اور کوٹلہ کی عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اس موقع پر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سالارقافلہ چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکرگزارہوں جسکے خصوصی کرم سے آج ہم اپنے قائد ین کے سامنے سروخر ہوئے میں حلقہ کی عوام کا ممنون ہوں جنہوں نے میرے والد محترم چوہدری عبدالمالک مرحوم اورمیرے بڑے بھائی چوہدری عبدالخالق مرحوم سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب بنایا آج عوام نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کے حانشینوں سے عہدوفا نبھایا ہے۔

انشاء اللہ میں چوہدری عبدالمالک کا بیٹا آپ کی وفاؤں کا برابر وفاؤں سے دونگا جب تک اللہ نے زندگی دی آپ کو کبھی مایوس نہیںہونے دونگا سالارقافلہ چوہدری عابد رضا نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی حلقہ میںتعمیروترقی کے ریکارڈ کام کروائے ہیںاورہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے آئندہ بھی اپنے والد محترم اوربڑے بھائی کے مشن پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کی مثالی تاریخ رقم کریں گے حلقہ بھر کے عوام جانتے ہیںکہ ہم نے ہمیشہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کے دروازے حلقہ بھر کے عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیںمیںمیرے بھائی چوہدری تنویر احمد ‘چوہدری شبیررضا ‘چوہدری آصف آپ لوگوں کی خدمت کے لیے ہمنہ وقت حاضرہیں۔