طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کا جواب حکومتی سطح پردینگے:رحمن ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ گولی کسی بھی مسلے کا حل نہیں ہے۔ طالبان کی مذاکرات کی پیشکش پر ایک دو دن میں حکومتی سطح پر جواب دینگے۔

قوم جاننا چاہتی ہے طاہرالقادری نے مارشل لا کی بات کیسے کی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا طالبان کی مذاکرات کی پیشکش پر ایک دو دن میں حکومتی سطح پر جواب دینگے۔انھوں نے کہا کہ طاہر القادری کے بارے میں نواز شریف کے خیالات سے متفق ہیں۔