کراچی میں گذشتہ رات سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، صدر میں13 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 9.2 ، نارتھ کراچی میں 7.4 ، ناظم آباد میں 5 ملی میٹر مفیصل بیس پر7 ملی میٹر،مسرور بیس پر 4 ملی میٹراور کراچی ایئر پورٹ پر 5.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،آئی آئی چندریگر روڈ ، شارع فیصل، ایم سے جناح روڈ، گارڈن اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔