طاہر القادری عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طاہر القادری عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

طاہر القادری پیپلز پارٹی پر تنقید کی بجائے اپنے ماضی کی سیاست پر نظر ڈالیں، مشرف کی حمایت اور جمہوری نظام کی مخالفت کرنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کینیڈا کسی اور ملک میں انقلاب لائیں پاکستان میں انقلاب کی نہیں، اتحاد اور جمہوریت کی ضرورت ہے۔