طاہر القادری کی باتوں کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا، غلام احمد بلور

Ghulam Ahmad Bilour

Ghulam Ahmad Bilour

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ انتخابات سر پر ہیں، ملک طاہر القادری کی باتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پشاور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ طاہر القادری کے آگے اور پیچھے کون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسی باتوں کا نہیں ہے، الیکشن قریب ہیں، طاہر القادری کی باتوں کا اثر ملک و قوم پر اچھا نہیں ہوگا۔