طلبا کو دئیے جانے والے وظائف پر قائمہ کمیٹی کی تشویش

national assembly

national assembly

اسلام آباد : (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی روابط نے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے 504 طلبا کو دئیے جانے والے وظائف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس میر احمد خان بگٹی کی صدارت میں ہواجس میں ارکین کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے صر ف اپنے ملازمین کے بچوں میں وظائف تقسیم کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

او جی ڈی سی ایل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے چائلڈ اینڈ مدر کئیر سینٹر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی طرز کا 50 بیڈ پر مشتمل ایک اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں ایف سی سکولوں کو فنڈز سمیت کتابوں کی فراہمی پر بھی عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔پی پی ایل کی جانب سے کمیٹی کو دی جانے ولی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی پی ایل سے برخاست کیے گئے تمام ملازمین کو بحال کر دیا گیا۔