ججز کو الاٹ کردہ پلاٹس کی تفصیل پبلک اکاونٹس کمیٹی میں پیش

nadeem afzal chan

nadeem afzal chan

اسلام آباد : (جیوڈیسک) ججز اور بیورو کریٹس کو الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی تفصیلات پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش کر دی گئیں۔ سپریم کورٹ کے اکیس ججز میں سے سولہ نے دو دو پلاٹ الاٹ کروائے ۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ندیم افضل چن کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں بنائی گئی اس پالیسی سے غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے فائد ہ اٹھانے والے بیورکریٹس اور ججز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ندیم افضل چن کاکہناتھاکہ214 بیورو کریٹس میں سے چھپن نے دو دو پلاٹس حاصل کئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے جس دروازے سے لوگوں کو پلاٹوں سے نوزا اسے مستقبل کیلئے بند کر نا ہو گا تاکہ پاکستان کے عوام کا پیشہ بچایا جا سکے۔