طلبہ میں کتاب دوستی پروان چڑھانے کے لیے جمعیت اس طرح کے بُک فئیرز کا انعقاد کرتی رہے گی۔ سید سمیع اللہ حسینی

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اس وقت پاکستان بھر کے طلبہ کو ایک حقیقی تبدیلی کے لیے تیار کررہی ہے ۔ ایسی تبدیلی جس میں صرف چہرے تبدیل نہیں ہوں گے بلکہ یہ فرسودہ نظام تبدیل کر کے ہر شعبہء زندگی میں اسلام کا دیا ہوا نظام نافذ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پشاور میں طلبہ کے لیے منعقد کردہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پو رے پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ پاکستانی یوتھ کی سب سے بڑی قوت ہے۔اسی لیے ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں ان عوام کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان ہی کریں گے۔ مزید براں معتمدعام اسلامی جمعیت طلبہ سید سمیع اللہ حسینی نے بھی ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ طلبہ میں کتا ب دوستی پروان چڑھانے کے لیے جمعیت اس طر ح کے بُک فئیرز کا انعقاد کرتی رہے گی۔ جمعیت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر دو ر میں تعلیم دوستی پر مبنی سرگرمیو ں کا پورے ملک میں انعقاد کرتی رہی ہے۔ حکومت کو تعلیم کے شعبے میں بجٹ کو بڑھانا چاہیے اور محقیقین کو بھی اس کے حوالے سے واضح پلاننگ کی ضرورت ہے۔

جامعات کو جو بجٹ دیا جا تا ہے اس کے حوالے سے جو مطلوبہ نتائج ہیں ان کے بارے میں بھی جواب طلبی کی جانی چاہیے اور جو جامعات مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام ہوں ان کے ذمے داران کو کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا جا نا چاہیے۔ واضح رہے کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر اور معتمد عا م سید سمیع اللہ حسینی نے اسلامیہ کالج یونیور سٹی پشاور کے بُک فئیر کا دورہ بھی کیا جس میں پورے پشاور سے نوجوان طلبہ اور مختلف طبقہء فکر کے لوگ بھی شریک ہوئے۔