پاک بھارت مسائل مذاکرات سے حل کرنا ہوں گے، نوازشریف

 Nawaz Sharif Nitish Kumar

Nawaz Sharif Nitish Kumar

لاہور (جیوڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسائل مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوں گے۔

رائیونڈ میں بھارتی صوبہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں ترقی اور استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات خوش آئند ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی معیشت مضبوط ہو گی تو دونوں جانب کیعوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ وزیر اعلی بہار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک معاشی شعبے میں باہمی تعاون کے زریعے اقتصادی خوشحالی کی منزل پا سکتے ہیں۔